پولیس افسر تشدد کیس ، عمران خان کی بریت کے عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کریں گے ،احسن اقبال کا اعلان

61
APP15-04 LAHORE: May: 04 - Interior Minister Professor Ahsan Iqbal addressing the National Center in Big Data and Cloud Computing (NCBC) at LUMS. APP photo by Zahid Chaudhry

لاہور۔4 مئی(اے پی پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1988 سے خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی وہ نہیں نکلا، اس وقت خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کی 20 کروڑ عوام ہے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیئے،عمران خان کی بریت کےخلاف اپیل دائر کریں گے،میں عدلیہ کا احترام کرتا ہوں ،توہین کی لیکن طلب کیا گیا ہے تو عدالت جاو¿ں گا،کستان میں 1988سے اب تک خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی وہ نہیں نکلا،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ،عدلیہ کا احترام کرتا ہوں تضحیک والی کوئی بات نہیں کی ،کسی ایک جماعت کو نشانہ بناناجمہوریت اور ملک کیلئے اچھا نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے دہشت گردی کو شکست دی اور ملک کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئی ہے۔ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ کااحترام کرتا ہوں، کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے عدلیہ کی توہین ہوئی ہو، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس دیا ہے، میں جاوں گا۔