قصور۔ 26 جولائی (اے پی پی):قصور کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ موچی پورہ کے نزدیک میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلہ میں دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت صبور اور علی شیر کے نام سے ہوئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکو شہر و گردونواح میں ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں تھے۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔