وزیرآباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):تھانہ سٹی وزیرآباد اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی شاندارکارکردگی تھانہ سٹی وزیرآباد میں بنکوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیش پوائنٹس کے باہر شہریوں سے رقوم چھیننے والے 02کس ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے35لاکھ 95ہزار روپے نقدی،01عدد موٹرسائیکل ، 01عدد موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقہ میں شہری بینکوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیش پوائنٹس سے اپنی رقوم نکلواتے تھے، نامعلوم ملزمان اُن کا پیچھا کر کے اُن سے رقم چھین لیتے اور مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کر دیتے،جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل جاتا تھا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے وقوعہ جات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے
ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ کی زیر قیادت، اے یس پی وزیرآباد حسن بلال کی زیرنگرانی، ایس ایچ او سٹی وزیرآباد سب انسپکٹر اورنگزیب،اے ایس آئی رضوان جبکہ انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی انصر جاوید، سب انسپکٹر دانش صغیر، اے ایس آئی خلیل، اے ایس آئی امتیاز، کانسٹیبل معظم،کانسٹیبل عمران اورکانسٹیبل گلزار و دیگران پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیں۔پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدداورہیومن انٹیلی جنس ریسورس کی بدولت تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے دو کس ملزمان الماس اور عابد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 35لاکھ 95ہزار روپے نقدی،01عدد موٹرسائیکل ، 01عدد موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بنکوں کے اندر جا تے اور ریکی کر تے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ کے کیش پوائنٹس کے باہر موٹرسائیکل پر کھڑے رہتے اور موقع ملتے ہی اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے تھانہ سٹی وزیرآباد اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ ٹیموں کو اعلی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔