پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ مشتبہ افراد گرفتار، ناجائزاسلحہ برآمد

123
Illegal weapons
Illegal weapons

چیچہ وطنی۔ 04 مئی (اے پی پی):چیچہ وطنی میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا،

ترجمان کے مطابق تھانہ صدر،تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ غازی آباد کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تو انکے قبضہ سے 3پستول،2کاربین ، ایک بندوق اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں،ملزمان کو حوالات میں بندکرکے انکے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔