پولیس نے کارروائی کے دوران 1200لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

151
ایرانی ڈیزل

ڈیرہ غازی خان۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کے دوران 1200لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکا م بناتے ہوئے قبضہ میں لیا گیا تیل قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی دوران تھانہ وہوا پولیس نے بلوچستان اور کے پی کے سے پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا۔1200 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ وہوا نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر تھانہ وہوا پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔