لاڑکانہ ۔6مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چوری کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔چوری شدہ واٹر پمپ اور سولر پلیٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید اے ایس پی فتح حیات میکن، انسپکٹر سعید احمد ڈھر نے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چوری کے کیس میں تین ملزمان عامر ھلیو، معشوق ھلیو اور غلام شبیر ھلیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ واٹر پمپ اور سولر پلیٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔