پی آئی اے کی افتتاحی پرواز استنبول پہنچ گئی

76
پی آئی اے کی افتتاحی پرواز استنبول پہنچ گئی

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):پی آئی اے کی افتتاحی پرواز استنبول پہنچ گئی۔ استنبول ائرپورٹ پر ترکش ائر لائن کے سی ای او بلال عکسی اور ائیرپورٹ حکام نے پروٹوکول کے

برخلاف جہاز کے اندر آکر نشست سے سی ای او پی آئی اے کا استقبال کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق استنبول ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ٹیم اور مسافروں کے استقبال کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترکش ایئرلائن کے سی ای او بلال عکسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پی آئی اے کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، ہ

م سے جو بھی ہوسکا ہم پی آئی اے کی ترقی کیلئے کریں گے۔ پی آئی اے اور ترکش ایئر لائن کے درمیان مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ معاہدوں میں پی آئی اے اور ترکش ائیرلائن فوڈ سروسز، کارگو اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون کرے گی۔ پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں نے پی آئی اے کی خدمات کے معیار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔