پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹرایبٹ آباد کا الوداعی دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹرایبٹ آباد کا الوداعی دورہ

راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹرایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے اعلی تربیتی معیار کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹرایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا ۔ پی ایم اے کاکول دورے کے موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔ آرمی چیف نے کیڈٹس اور افسران کے ساتھ ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے اپنےخطاب کے دوران پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیر معمولی اعلیٰ معیار اور مستقبل کے لیڈروں کو تیار کرنے کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو ہدایت دی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

بعد ازاں آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا اورشہداکی یادگار پر حاضری دی ۔ یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا نے کے بعد حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کی ۔ بلوچ رجمنٹ پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔