اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں بیجنگ سے کورونا سے بچائو کی ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئیں۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلی پرواز صبح 30۔7 بجے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ دوسری پرواز دوپہر 12 بجے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ تیسری پرواز رات 12 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر چلائی جارہی ہیں، تینوں پروازوں کے ذریعے ویکسین کی مجموعی طور پر دس لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی۔