کراچی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 438.81 پوائنٹس کے اضافے سے 40220.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 59 کروڑ 67 لاکھ 6 ہزار 630 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 2 کروڑ 62 لاکھ 79 ہزار 505 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 17 لاکھ 89 ہزار 20 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 438.81 پوائنٹس کے اضافے سے 40220.76 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 241.09 پوائنٹس کی تیزی سے 22348.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔