اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 9سکیموں کے لئے 900ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
جاری سکیموں میں ایف پی ایس سی میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ منصوبے کے لئے 50ملین روپے، سی ایس اے والٹن میں 28 واش روم تعمیر کرنے کے لئے 11.763ملین روپے، سول سورس اکیڈمی میں دوسری منزل تعمیر منصوبے کے لئے 10ملین روپے، این ایس پی پی لاہور میں آئی ٹی ونگ کے لئے 5 ملین روپے،
نیمز میں عمارت تعمیر کے لئے 225ملین روپے، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تربیتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کے لئے270ملین روپے، سول سروس اکیڈمی کے منصوبے کے لئے 205.942ملین روپے، این سی آر ڈی کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 22.295ملین روپے،
سول سروس لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 100ملین روپے،کابینہ ڈویژن کی سکیم نیشنل آرکائیو کے لئے 58.816ملین روپے، پائیدار ترقی اہداف پروگرام کے لئے7000ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔