پی ایس ڈی پی کے تحت ریلوے ڈویژن کے 32 جاری منصوبوں کیلئے 266448.036 ملین روپے، چار نئے منصوبوں کیلئے 6 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

پی ایس ڈی پی کے تحت ریلوے ڈویژن کے 32 جاری منصوبوں کیلئے 266448.036 ملین روپے، چار نئے منصوبوں کیلئے 6 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ23-2022 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلوے ڈویژن کے 32 جاری منصوبوں کیلئے 266448.036 ملین روپے جبکہ چار نئے منصوبوں کیلئے 6 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ریلوے ڈویژن کے جاری منصوبوں چائنہ اکنامک کوریڈور کے سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 50 ملین روپے، پاکستان ریلوے کا مختلف جامعات کے ساتھ تعاون بڑھانے کے منصوبہ کیلئے 50 ملین روپے، کراچی سرکلر ریلویز میں فلائی اوور اور انڈر پاسز کے منصوبوں کیلئے 50 ملین روپے، پاک افغان بارڈر کے قریب نیو ٹریک کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے 200 ملین روپے،

نارووال، لاہور اور کراچی میں سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کیلئے 50 ملین روپے، کراچی اور سکھر میں ٹریکس سیفٹی ورک کے منصوبہ کیلئے 800 ملین روپے، مختلف ریلوے سٹیشنز پر سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے 300 ملین روپے، سگنل ورکشاپ میں مشینری کی تنصیب کے منصوبہ کیلئے 280 ملین روپے،

ہائی کیپسٹی بوگیز اور ویگنز کی خریداری کیلئے 15974.500 ملین روپے، ڈیزل انجنوں کی مرمت و بحالی کیلئے 2300 ملین روپے اور مسافر کوچز کی مرمت کیلئے 930 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ریلوے ڈویژن کے نئے منصوبوں کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کیلئے 600 ملین روپے،

حویلیاں تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے 5 ہزار ملین روپے، ایم بی ایف آر ایس کے منصوبہ کیلئے 200 ملین روپے، کوٹری جامشور ریل لنک کی بحالی اور بہتری کیلئے 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ریلوے ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 32648.036 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔