پی ایف اے کی جعلی دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی،3سولیٹر جعلی دودھ تلف

192
Fake milk
Fake milk

سرگودہا۔20جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ٹیموں نے جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 300 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا کی نواحی تحصیل شاہ پور میں بھیرہ روڈ پر جعلی دودھ بنانے والا یونٹ پکڑ لیااورموقع پرہی 300 لیٹر جعلی دودھ کو تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی اطلاعات پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی جہاں پر سکم ملک اور ویجٹیبل گھی سے بڑی مقدارمیں جعلی دودھ بنایا جارہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر170 لیٹر سکم ملک اور ویجیٹبل گھی بھی برآمدکرلیا۔ ملزمان کےخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پی ایف اے کے مطابق جعلی دودھ کیخلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔