پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267 کی سطح پر بند

72
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,267 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.367 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,940 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.139 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 600.672 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 522.529 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 487.160 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 452.150 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 338.410 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 332.193 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 316.554 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 79.960 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 54.668 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 36.348 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 6.686 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.003 ملین روپے اور کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.012 ملین روپے رہی۔