پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ منگل سے شروع ہوگا

81

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں انڈر۔13 اور انڈر۔15 کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے انڈر۔13 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2006ء کے بعد اور انڈر۔15 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2004 ء کے بعد پیدا ہونے والی لڑکیاں حصہ لینے کی مجاز ہونگی۔ ٹورنامنٹ 27 ستمبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔