پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جاری نمائش اختتام پذیر

103
PHA
PHA

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) لاہور کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جاری سالانہ گل داؤدی نمائش پیر کو اختتام پذیر ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق 4دسمبر کو شروع ہونے والی اس سالانہ نمائش میں گل داؤدی کی 50سے زائد اقسام کے دیدہ زیب پھول رکھے گئے تھے، پارک کو35000سے زائد پھولوں کی مدد سے سجایا گیا تھا۔پی ایچ اے کی جانب سے کٹ فلاور مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج اور نیشنل کالج آف آرٹس کی طالبات نے حصہ لیا۔

ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے نمائش کے انعقاد میں انتظامی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گل داؤدی کی نمائش کی کامیابی کا سہرا ان کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔