لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے لاہور میں پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سرفراز احمد اور شانواز دہانی سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی 2023ء جیتنے پر کراچی وائٹس کو مبارکباد دی اور ان کے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ خوبیوں کو سراہتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔