پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز پیش نہیں کی،سینیٹرشیری رحمان

102

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز پیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے سے 1973کا آئین تشکیل دیا۔18 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تناظر میں یہ ترمیم کی جارہی ہے،چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں،پارلیمنٹ میں قانون سازی ہمارا حق ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پردانشمندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔