26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ عدالتوں نے دیا ہے، ریلیف بھی...

پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ عدالتوں نے دیا ہے، ریلیف بھی عدالت سے مل سکتا ہے، ماضی میں ہمارے قائدین کو بھی سزائیں سنائی گئیں، انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ عدالتوں نے دیا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے مل سکتا ہے، ماضی میں ہمارے قائدین کو بھی سزائیں سنائی گئیں اور انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان میں کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے، سب کو اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہئے، اختلاف رائے اور مباحثہ جمہوریت کا حسن ہے، سزا جب تک معطل یا ختم نہیں ہوتی اس وقت تک وہ نافذ رہتی ہے اور اس کے بعد نااہلی ہو جاتی ہے، سزا صرف عدالتیں ختم کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کے فیصلے کی وجوہات تفصیل سے بیان کی ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالتوں میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف منشیات کا کیس بنا کر سزا دی گئی، عرفان صدیقی کو کس جرم میں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بھی سزا دی گئی اور نااہل کیا گیا، انہوں نے عدالتوں میں سرینڈر کیا، اس کے علاوہ بھی ہمارے قائدین کو سزا دی گئی، انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر بیٹھنا چاہئے اور بات کرنی چاہئے، 9 مئی کو جلائو گھیرائو کیا گیا، شہداء کےمجسمے جلائے گئے، مقدمات میں آئین و قانون کے تحت فیصلے ہوتے ہیں اور ریلیف ملتا ہے، جمشید دستی کو فوری ریلیف ملا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں