24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی سی ایل نے ڈیٹا اینالیٹکس صلاحیتوں میں بہتری کے لئے...

پی ٹی سی ایل نے ڈیٹا اینالیٹکس صلاحیتوں میں بہتری کے لئے ٹیرا ڈیٹا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون فور جی ) نے اپنے انٹرپرائز ڈیٹا ویئر ہاؤس پلیٹ فارم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے توسیع دینے کے لئے ٹیرا ڈیٹا کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دے دی ہے، یہ توسیعی شراکت داری پی ٹی سی ایل گروپ کی اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں بہتری لانے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے اسے ڈیٹا سے استفادہ کرنے والے اور مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ادارے میں بدلنے کے اپنے وژن کے حصول میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو پی ٹی سی ایل سے جاری بیان کے مطابق اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ اپنے ڈیٹا انفراسٹرکچر کو ایک اعلیٰ کارکردگی کے حامل، انٹیلیجنٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کر سکے گا جو بروقت معلومات کے حصول، سمارٹ فیصلہ سازی اور بہتر صارف تجربات فراہم کرنے کی صلاحیتوں کا حامل ہوگا۔ یہ اقدام پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع تر ڈیٹا اور اے آئی روڈ میپ کا حصہ ہے جس کا مقصد آپریشنز میں تیز رفتاری اور خدمات کی فراہمی میں طویل مدتی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر پی ٹی سی ایل اور یوفون فو ر جی جعفر خالد نے کہا کہ ٹیرا ڈیٹا کے ساتھ ہماری شراکت داری میں توسیع پی ٹی سی ایل گروپ کے اسمارٹ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ انٹرپرائز ڈیٹا ویئر ہاؤس پلیٹ فارم کو وسعت دے کر ہم اینالیٹکس کے شعبے میں نئی صلاحیتیں پیدا کر رہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ناگزیر ہیں، یہ شراکت داری زیادہ تیز رفتار اور ذہانت پر مبنی ادارے کی تشکیل کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ایریا وائس پریزیڈنٹ ٹیرا ڈیٹا پاکستان وقاص ہاشمی نے کہا کہ ہمیں پی ٹی سی ایل گروپ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کے دوران ان کے ساتھ اپنی دہائیوں پر محیط شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر فخر ہے۔ ٹیرا ڈیٹا کے جدید ڈیٹا پلیٹ فارم اور ایمبیڈڈ اے آئی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر پی ٹی سی ایل گروپ گہرے تجزیاتی نتائج حاصل کرنے، وسیع پیمانے پر جدت کو فروغ دینے اور اپنے سٹریٹجک اہداف کے حصول کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے، یہ تعاون نہ صرف ہمارے پراعتماد تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں ڈیٹا پر مبنی بہتر کارکردگی اور اے آئی کے فروغ کے مشترکہ وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ ایک ایسے جدید ڈیجیٹل نظام کے قیام میں پیش پیش ہے جہاں ڈیٹا صرف محفوظ نہیں کیا جاتا بلکہ اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زیادہ اسمارٹ خدمات، فعال آپریشنز اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ صلاحیتیں پیدا کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں