پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے بدظن ہے ، ان کے اندرونی اختلافات کھل کر عوام کے سامنے آ چکے ہے ،وزیردفاع پرویز خٹک کا شمولیتی جلسے سے خطاب

54

پشاور۔24جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ (پی ڈی ایم )میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے بدظن ہے اور ان کے اندرونی اختلافات کھل کر عوام کے سامنے آ چکے ہے ،بلاول بھٹو زرداری سمیت کچھ اپوزیشن رہنما تحریک عدم اعتماد لانے کے حامی ہے جبکہ مولانافضل الرحما مریم نواز سمیت دیگر پارٹی کے قائدین لانگ مارچ کرنے کی بات کرتے ہے ان کے بیانیہ میں تضاد ہے بہت جلد پی ڈی ایم کی تحریک اپنی موت آپ مرجائیگی اور ان کا یہ مصنوعی الحاق خزان کے پتوں کی طرح بکھر جائے گا مریم نواز،مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو زرداری اقتدار کی کرسی سے محرومی کی وجہ سے حواس باختہ ہوچکی ہے اور وہ کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کی ناکام کوشش کررہے ہے عمران خان کے ہوتے ہوئے ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی ، وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی آخری امید ہے جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روز نظام پور کے علاقے پیران کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے اور کاہی گریڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پیران میں حاجی قیوم اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی پی پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ میرہ اکوڑہ میں ڈاکٹر عزیز نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور ممبر صوبائی ادریس خٹک، اسماعیل خٹک،ذوالفقار خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ختم ہونے کا وقت قریب آچکاہے ،پی ڈی ایم کے اندرونی اختلاف کا شکار ہوگئی ہے اور بہت جلد یہ اتحاد پارہ پارہ ہوجائیں گا ،بلاول کے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بات آئینی ہے ا ور اپوزیشن کے ہر آئینی اقدام کا بھر پور مقابلہ کریں گے ۔وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ اپوزیشن میں نہ مانو کی پالیسی پر گامزن ہے ان کا یہ احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، کل اگروزیر اعظم عمران خان احتساب کے عمل کو روک دیں تو کچھ بھی نہیں ہو گا نہ ان کے احتجاج ہوں گے اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک ہوں گی یہ سب حکومت کو دباؤ میں لانے کی ناکام سازشیں کررہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے ان ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے پیسہ لوٹنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کریں گے ، ان کو ہر حال میں حساب دینا ہو گا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کا ایجنڈا ہی کرپشن فری پاکستان ہے ،اسی ایجنڈے پر پاکستان عوام نے انہیں ویزاعظم منتخب کیا ہے تاکہ وہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں کا حساب لے سکیں ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ذاتی مفاد کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ وہ پاکستانی عوام خون پیسنے سے کمائے گئے پیسوں کا حساب مانگ رہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات پر اپوزیشن کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت اوپن بیلٹ پر انتخابات کرانا چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کرانے کا مقصد یہی ہے کہ ضمیر فروشوں کا پتہ چل سکیں ہمیں اپنے امیدوار پر بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اپوزیشن کی شکست یقینی ہے، سابقہ حکومت نے ہمیں تباہ حال معیشت اور خالی خزانہ چھوڑ کرگئے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم دن رات محنت کررہی ہے، بہت جلد پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف رواں دواں ہوں گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتی ہے، پاکستان کی آزاد ی کے 73سال بعد دوردارز کے گاؤں پیران کو بجلی فراہم کی گئی، 2023تک نوشہرہ کے گھر گھر کو بجلی اور گیس فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کاہی میں گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نظام پور کے 36 دیہاتوں کو بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگا ۔