پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،آسٹن کریجک اور راجیو رام مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل

93
Paris Olympics

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی ففتھ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ آسٹن کریجک اور راجیو رام پر مشتمل امریکی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیکسی پوپیرین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو شکست دی۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کے ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی ففتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیکسی پوپیرین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔