26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںچائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد کا وزارت آئی ٹی اور ٹیلی...

چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد کا وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کا دورہ، ڈیجیٹل انوویشن کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن (سی ایم سی سی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین یانگ جی کی قیادت میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک اور پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کے فریم ورک کے تحت پاک چین ڈیجیٹل تعاون کے حوالے سے طویل عرصے سے قائم پاک چین تعلقات کا اعادہ کیاگیا۔ سی ایم سی سی کے وفد میں چائنا موبائل ہیڈکوارٹر کے سینئر حکام شامل تھے۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی نمائندگی سیکرٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر سینئر حکام نے کی۔پیر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے،کم خرچ توانائی کے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور 5 جی کی پیشرفت میں تیزی اور علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک فریم ورک کے تحت پاکستان کے ذریعے پاک چائنا کنیکٹیویٹی کا قیام شامل ہے۔

- Advertisement -

بات چیت کے دوران معروف چینی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ مواد کی میزبانی کی شراکت داری اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم میں عمدہ کارکردگی کا بھی احاطہ کیا گیا۔ یہ اقدامات پاکستان کے 100 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ کی رفتار حاصل کرنے، فکسڈ براڈ بینڈ کو 10 ملین گھرانوں تک پھیلانے اور سمارٹ فون کی رسائی کو 85 فیصد سے زیادہ کرنے کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سی ایم سی سی کی مسلسل سرمایہ کاری کو سراہا اور ڈیجیٹل طور پر شامل اور بااختیار پاکستان کے وزیراعظم کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شراکتیں پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں رسائی، صلاحیت اور جدت کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں