چائنیز کنسورشیم اور پی ایس ایکس کے درمیان ایکویٹی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

165
APP-30-20 KARACHI: January 20 – Senator Mohammad Ishaq Dar Federal Minister for Finance witness the signing ceremony of share purchase agreement of Pakistan Stock Exchange (PSX) with the Consortium of Chinese Exchanges and Local Financial Institutions. APP

کراچی ۔ 20جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی موجودگی میں جمعہ کو یہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چائنیز کنسورشیم اور پی ایس ایکس کے درمیان ایکویٹی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ تاریخی معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈائیوسمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا اور کنسورشیم میں شامل چائنیز ایکسچینجز کے چیف ایگزیکٹیوز آفیسرز نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چائنا کے سفیر سن ویڈانگ، چائنا فیوچر ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ژینگ، شینزن اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ جیان جونگ، اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا، پی ایس ایکس کے چیئرمین منیر کمال، پی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر الحق حجازی، ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیر طفیل بھی موجود تھے۔