چاغی پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کر لیا

155
Criminal arrested
Criminal arrested

چاغی۔03 جولائی (اے پی پی):چاغی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس چاغی کے پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی رخشان رینج وزیر خان ناصر اور ایس ایس پی چاغی میر حسین احمد لہڑی کے احکامات کے تحت ایس ایچ او دالبندین عبدالستار محمدحسنی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2024 بجرم زیر دفعہ 9(2)5 منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی چاغی میر حسین احمد لہڑی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے لیے چاغی میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک معاشرہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آواز اٹھائیں۔