چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغازمنگل سےہوگا، اسد عمر

85

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ 40 سال سے اوپر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا  منگل سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے اوپر کے ہیں تو رجسٹریشن کرالیں، 50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن منگل سے شروع ہوگی۔