ہرارے ۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کیلئے ہرارے میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں قومی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیلڈنگ اور کیچنگ کی بھی پریکٹس کی۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے11 کھلاڑی 21 اپریل کو زمبابوے پہنچے تھے …
پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے ہرارے سپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس
ہرارے ۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کیلئے ہرارے میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں قومی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیلڈنگ اور کیچنگ کی بھی پریکٹس کی۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے11 کھلاڑی 21 اپریل کو زمبابوے پہنچے تھے جو ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہوئے۔
ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان نے کورونا ٹیسٹ اور 5 روزہ قرنطینہ کے بعد دیگر ارکان کو جوائن کیا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا۔ بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں عمران بٹ، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، آغا سلمان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، تابش خان، حسن علی، شاہنواز دھانی، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان شامل ہیں۔









