چین کے صوبے گوانگ شی میں سیلاب، 4 لاکھ 80 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

چین کے جنوبی صوبے گوانگ شی میں سمندری طوفان میسک کے باعث سیلابی صورتحال پید اہو گئی ہے

بیجنگ۔7جولائی (اے پی پی):چین کے جنوبی صوبے گوانگ شی میں سمندری طوفان میسک کے باعث سیلابی صورتحال پید اہو گئی ہے، حکام کے مطابق چار لاکھ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق طوفان کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی ہے اور شہر ناننگ میں ایک ڈیم کی دیوار تک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانی کا تیز ریلے کا رخ نشیبی علاقے کی طرف ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان میسک کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گوانگ شی اور اس سے ملحقہ کئی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔