بیت المقدس کے قلندیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجی افسر نے فلسطینیوں کی گاڑی میں سٹن گرینیڈ پھینک دیا،جس کی فوٹیج وائرل ہو گئی
اسرائیلی پولیس افسر نے فلسطینی شہریوں کی گاڑی میں سٹن گرینیڈ پھینک دیا، فوٹیج وائرل

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔7جولائی (اے پی پی):بیت المقدس کے قلندیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجی افسر نے فلسطینیوں کی گاڑی میں سٹن گرینیڈ پھینک دیا،جس کی فوٹیج وائرل ہو گئی۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی ویب سائٹ ہارٹز نے بتایا ہے کہ خوفناک فوٹیج میں عین وہ لمحہ قید ہو گیا جب فوجی نے گرینیڈ گاڑی میں سوار افراد کے درمیان پھینک کر دروازہ بند کر دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افسر کو اندر موجود لوگوں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’منہ بند کرو، تم کس سے ایسی بات کر رہے ہو؟‘‘ اس وقت افسر کار میں دستی بم پھینکتے ہوئے نظر آتا ہے، پھر ایک مسافر دوسرے دروازے سے نکل کر بھاگ جاتا ہے جبکہ ڈرائیور گاڑی کے اندر پھنس جاتا ہے۔ سٹن گرینیڈ کا استعمال مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیبر پارٹی کے رکن ایم کے ناما لازیمی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی ایک تکلیف دہ یاد دہانی تھی جو مغربی کنارے میں برسوں سے ہو رہا ہے بے لگام تشدد اور اخلاقی حدود کا خاتمہ۔








