سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ صومالیہ کی سرزمین پر اس کی خود مختاری کو تسلیم کیے جانے کی حمایت کرتا ہے اور ہر اس اقدام کو مسترد کرتا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرے۔
صومالیہ کی سرزمین پر اس کی خود مختاری کو تسلیم کیے جانے کی حمایت کرتے ہیں ،سعودی عرب

مزید خبریں
ریاض۔7جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ صومالیہ کی سرزمین پر اس کی خود مختاری کو تسلیم کیے جانے کی حمایت کرتا ہے اور ہر اس اقدام کو مسترد کرتا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز صومالی ہم منصب عبدالسلام عبدی علی کی جانب سے کئے گئے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی اور وہاں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مملکت پہلے بھی صومالیہ کے اتحاد سے متصادم متوازی ادارے مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اظہار کر چکی ہے تاکہ صومالیہ کے قانونی ریاستی اداروں کی حمایت اور اس کے برادر عوام کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔







