سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے

میڈرڈ۔7جولائی (اے پی پی):سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سپین میں گرینولرز (سپین) سے لیس اینگلس جنوبی فرانس تک کا 195.9 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195.9 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 45منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈنمارک کے 29 سالہ سائیکل سوار جوناس ونگگارڈنے دوسری جبکہ 33 سالہ ایکواڈور کے سائیکل سوار رچرڈ کاراپاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے ڈنمارک کے 29 سالہ سائیکل سوار جوناس ونگگارڈسے یلو جرسی بھی چھین لی ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔