28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچرچ ٹاورز کے حامی مساجد کے مینار بھی قبول کریں،جرمن رہنما

چرچ ٹاورز کے حامی مساجد کے مینار بھی قبول کریں،جرمن رہنما

- Advertisement -

چرچ ٹاورز کے حامی مساجد کے مینار بھی قبول کریں،جرمن رہنما
برلن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) جرمن کلیسائی رہنما کارڈینل ووئلکی نے اسلام مخالف سیاسی جماعت ”متبادل برائے جرمنی“ کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کلیساو¿ں کے میناروں کے حامی ہیں، انہیں لازماً مساجد کے مینار بھی تسلیم کرنا ہوں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کارڈینل ووئلکی نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ جرمنی میں کچھ عرصہ قبل قائم کی جانے والی اور واضح طور پر اسلام مخالف جماعت ’متبادل برائے جرمنی (اے ایف ڈی) نے اپنے بنیادی منشور میں یہ مطالبہ کرنے میں کس حد تک حق بجانب ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں کی میناروں والی مساجد پر پابندی ہونی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں