متحدہ عرب امارت میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین قتل ، ملزم گرفتار

ابو ظہبی۔13مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارت کے شہر راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لےلیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز راس الخیمہ میں ایک تنگ راستے سے گاڑی کے گزرنے کی کوشش پر جھگڑا ہوا جس پر ایک عرب شہری نے فائرنگ کر …

ابو ظہبی۔13مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارت کے شہر راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لےلیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز راس الخیمہ میں ایک تنگ راستے سے گاڑی کے گزرنے کی کوشش پر جھگڑا ہوا جس پر ایک عرب شہری نے فائرنگ کر کے3 خواتین کو زخمی کر دیا گیا ۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک تنگ گلی میں گاڑی کے دائیں طرف جانے کے تنازع پر زبانی تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا اور خواتین پر فائرنگ کردی۔

راس الخیمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ ضبط کرلیا۔متعلقہ حکام نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا ہے۔ پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور روزمرہ کے تنازعات کو بڑھانے سے گریز کریں۔ معاشرے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر شخص کے خلاف قانون کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں