23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچنائی میں سیلاب اور طوفانی ہوائوں سے8 افراد ہلاک

چنائی میں سیلاب اور طوفانی ہوائوں سے8 افراد ہلاک

- Advertisement -

نئی دلی ۔5دسمبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مرکزی شہر چنئی میں سیلاب اور طوفان بادو باراں نے 8افراد کی جان لے لی۔مقامی پولیس کے مطابق چنائی میں سیلاب اور طوفانی ہوائوں سے متعلقہ حادثات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جن میں سے ایک شخص کی موت ڈوبنے سے ہوئی جبکہ ایک پر درخت گر گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایک شخص منہدم ہونے والی دیوار کی زد میں آ گیا جبکہ ایک اور شہری پانی میں بجلی کی ننگی تاروں سے ٹکرا کر مارا گیا۔

سمندری طوفان کی وجہ سے طوفان باد و باراں نے درخت اکھاڑ دیئے اور گاڑیاں بہہ گئیں۔تامل ناڈو ریاست کے وزیر اعلیٰ ایم کے نے کہا ہے کہ ہمیں بدترین طوفان کا سامنا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے کہا کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد طوفان کے منگل کی دوپہر کے قریب ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرائے گا ، محکمہ موسمیات نے کلومیٹر (62 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

- Advertisement -

کچھ علاقوں میں "غیر معمولی بھاری بارش” کی وارننگ دیتے ہوئے آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کے نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان 300 کلومیٹر (185 میل) پھیلے ہوئے باپٹلا قصبے کے قریب ہندوستان کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی توقع ہے۔ سمندری لہروں کے 1.5 میٹر (تقریباً پانچ فٹ) تک معمول کی جوار کی سطح سے اوپر آنے کی توقع کی جا رہی ہے جب یہ طوفان ٹکراتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416785

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں