چونیاں میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن‘08 ملزمان گرفتار

93
Kite flying
Kite flying

قصور۔25 فروری (اے پی پی):قصورکے نواح چونیاں میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں ۔

پولیس کے مطابق ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت تھانہ سٹی چونیاں پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 08 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا‘ ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لئے گئے ۔

ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے جاری پریس ریلیزمیں بتایاکہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ جو پتنگ اڑائے گا، بنائے گا یا فروخت کرے گا ہر صورت جیل جائے گا‘ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔