چکوال ،سنگدل باپ کی اپنی بیٹیوں پر فائرنگ، ایک بیٹی جانبحق

136
Firing

چکوال ۔ 16 اگست (اے پی پی):چکوال کے تھانہ کلر کہار کی حدود میں سنگدل باپ نے اپنی بیٹیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جانبحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی جبکہ باپ واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔

ملزم جو کہ پیشے کے اعتبار سے ٹرک ڈرائیور ہے اپنی بے روزگاری کی وجہ سے تنگ تھا اور اس کا بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔پولیس کے مطابق مفرور ملزم کی 6 بیٹیا ں ہیں اس نے بیوی کے چلے جانے پر اشتعال میں آ کر اپنی بچیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جانبحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی ۔ زخمی رابعہ بی بی بعمر 13 سال کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ کلر کہار کی پولیس واقع کے بعد بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی تھی تاہم ملزم روپوش ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔