چیئر مین سینیٹ کاسابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

77
محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں مرحوم ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی ملک کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔