چیئرمین ایگزیم بنک او ر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات

208
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد۔ 11 اپریل ( اے پی پی ) چیئرمین ایگزیم بنک امریکہ فریڈ پی ہاک برگ نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل امریکی قونصلر جنرل اوربنک کے اعلی حکام کے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وفد میں امریکی ٹریڈ فنانس کے نائب صدر انیتے بی ماریش سنیئر نائب صدر ٹریڈ فنانس مسٹر سکاٹ پی سلیجل امریکی قونصل جنرل زیچری ہارکنرائڈر،ڈائریکٹر شیڈولنگ کرسٹوفر ایم سیمنز اور دیگر امریکی سفارت کار شامل تھے۔