چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر اور منیجنگ ڈائریکٹر سمنز پاکستان ہیلمت وان سٹریو کی قیادت میں وفدکی ملاقات

81
APP06-13 ISLAMABAD: March 13 - Helmut Von Struve, MD, Siemens (Pakistan) along with Martin Kobler, Ambassador of Germany called on Haroon Sharif, Chairman Board of Investment. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے بدھ کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور منیجنگ ڈائریکٹر سمنز پاکستان ہیلمت وان سٹریو کی قیادت میں جرمن وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وفد کو بتایا کہ حکومت سکل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے مہمان وفد کو متعلقہ فریقوں سے ملاقاتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سمنز نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کی۔