اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے ۔کوئٹہ میں اپنے قیام کے دوران وہ گورنر سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ عید الفطرکی نماز کوئٹہ میں ادا کریں گے جبکہ عید کا دوسرا دن اپنے آبائی علاقے چاغی میں گزاریں گے جہاں وہ عوام سے عید بھی ملیں گے۔