چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ کی مذمت

67

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔