اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیال شریف کے سجادہ نشین سابق سینیٹر پیر حمیدالدین سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ پیر حمیدالدین سیالوی 1988ءسے 1994ءتک ایوان بالاءکے رکن رہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اُن کی سیاسی، سماجی معاشرتی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرسلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھیپیر حمیدالدین سیالوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔