چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا انٹرویو

191

قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خلاف نیب نے ” زیرو ٹالرنس “ کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 19جون(اے پی پی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ملک میں بدعنوانی کے خلاف نیب نے ” زیرو ٹالرنس “ کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جامع قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ، مختلف حکومتی ، غیر سرکاری اداروں ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور معاشرے کے دیگر طبقات کے ذریعے کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز اس آگاہی مہم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے بتایا کہ ” کہہ دو کرپشن نہیں“ کے نعرے سے شروع کی جانے والی مہم رواں سال کے دوران اپنے انتہائی عروع پر پہنچ چکی ہے ، مہم کے تحت تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر یہ نعرہ بطور اشتہار دیا گیا ہے ۔ انسداد بدعنوانی کے دن2015ءایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی صدارت میں قومی سیمینار منعقد کیاگیا۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے بھی سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر ممنون حسین نے کی جس میں انہوں نے نیب کی اس مہم کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔