لاہور۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔
محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا.۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
کرکٹ امن کا کھیل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔صوبائی وزرا منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔