ایشین اسنوکر، اویس منیر نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا

راچی۔ 19 فروری (اے پی پی):ایشین اسنوکر میں اویس منیر نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا۔دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس اللہ منیر نے جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ پیر کو منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق اویس اللہ منیر نے اردن کے معاذ المجعی کو باآسانی 4-1 سے شکست دے دی۔ اویس منیر کی جیت کا …

راچی۔ 19 فروری (اے پی پی):ایشین اسنوکر میں اویس منیر نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا۔دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس اللہ منیر نے جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

پیر کو منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق اویس اللہ منیر نے اردن کے معاذ المجعی کو باآسانی 4-1 سے شکست دے دی۔ اویس منیر کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 67-12، 48-96، 60-27، 87-01 اور 59-17 رہا۔ یاد رہے کہ اویس منیر اپنے پہلے میچ میں 129 کا شاندار بریک کھیلنے کے باوجود ایرانی کیوئسٹ سے ہار گئے تھے۔

مزید خبریں