پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسرپشاور ہارون رشید خان نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے آئے شہریوں سے ملے۔
انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں عملے کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکام کو شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔