روس یوکرین مذاکرات میں ثالثی کے لیے تیار ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔21مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین تنازعے کے خاتمے بارے مذاکرات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ تاس نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس یوکرین تنازعے کے حوالے سے مذاکراتی عمل میں اگر ضرورت پڑی تو سیکرٹری جنرل ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،تاہم اس کے …

اقوام متحدہ ۔21مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین تنازعے کے خاتمے بارے مذاکرات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔

تاس نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس یوکرین تنازعے کے حوالے سے مذاکراتی عمل میں اگر ضرورت پڑی تو سیکرٹری جنرل ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،تاہم اس کے فریقین کی رضامندی لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یواین او ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان معاملات بشمول بحیرہ اسود کے اناج بارے ثالثی کردار ادا کرچکی ہے اور آئندہ بھی تیار ہے۔