چین میں زھوہائی ائر شو 2024 شروع،جدید ترین جے -35اے جنگی طیارے کی نمائش کی گئی

98

زھوہائی۔13نومبر (اے پی پی):چین کا سب سے بڑا ایئر شو جنوبی شہر زھوہائی میں شروع ہو گیا ۔بدھ کو چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق اس سال اس شو میں چین کے تیار کردہ جدید سکستھ جنریشن جے -35اے سٹیلتھ لڑاکا سپر سانک طیارے جس کو مقامی سطح پر ’’بیڈی‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،کی نمائش کی جا رہی ہے جو خلاسے بھی اپنے نشانے کو درست ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

’’زھوہائی ائر شو ‘‘میں ہر سال چین کے سول اور ملٹری ایرو اسپیس سیکٹر کی نمائش کی جاتی ہے لیکن امسال یگانہ روزگار بیڈی کی رونمائی نمائش کے ماتھے کا جھومر ثابت ہوا ہے کیونکہ اس طیارے کی رونمائی پوری دنیا میں ایک موضوع بن چکی ہے۔چینی سرکاری میڈیا کی منگل کو جاری ویڈیو میں جنگی طیارہ ہوا میں بلند ہوتا ہوا، انجن گرجتے ہوئے، الٹا پلٹنے سے پہلے اور تیزی سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا جب زمین پر موجود تماشائیوں نے خوب جوش و خروش سے خوشی کا اظہار کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر شو میں اس کی شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طیارہ آپریشن میں داخل ہونے کے لیے تقریباً تیار ہے، جس سے چین امریکہ کے علاوہ دنیا کا واحد ملک بن جائے گا جس کے پاس 2 سٹیلتھ فائٹرز ہوں گے۔

جے -35اے چین کے موجودہ ماڈل،جے-20سے ہلکا ہے، اور ڈیزائن میں امریکی ایف-35 سے زیادہ مشابہ ہے۔ بیڈی طینی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ’’سفید شہنشاہ‘‘ ہے