چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے اختیار اور تقدس کو برقرار رکھا ، صدر شی جن پنگ

91
Xi Jinping

بیجنگ۔25اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےکہا کہ چینی عوام نے ہمیشہ اقوام متحدہ (یو این) کے اختیار اور تقدس کو برقرار رکھا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے صدر شی جن پنگ کے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کے حوالے سے بتایا کہ چائنی عوام نے ہمیشہ اقوام متحدہ (یو این) کے اختیار ات کا احترام اور کثیرالجہتی طرز عمل اختیار کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ چین کے تعاون میں 50 سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا۔