چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں پی آئی اے کی چوتھی پرواز ہفتہ کو بیجنگ کے لئے روانہ ہوگی

130

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی چوتھی پروازہفتہ کو کراچی سے بیجنگ کے لئے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے مطابق نئی پرواز ائیربس پی کے 855کراچی سے اسلام آباد کے راستے بیجنگ جائے گی۔ بیجنگ کے لئے مسافروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے نے آئندہ سال جنوری سے ائیربس 310کی بجائے بوئنگ 777شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔